2
0
Thursday 13 Jun 2013 16:34

علامہ ساجد نقوی اسکردو پہنچ گئے، استقبالی ریلی کے ہمراہ شہر کی طرف رواں دواں

علامہ ساجد نقوی اسکردو پہنچ گئے، استقبالی ریلی کے ہمراہ شہر کی طرف رواں دواں
اسلام ٹائمز۔ تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اسکردو پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا قافلہ ہزاروں افراد کی استقبالی ریلی کے ہمراہ اسکردو شہر کی جانب رواں دواں ہے۔ شرکاء ریلی میں انجمن امامیہ بلتستان، شیعہ علماء کونسل بلتستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے علاوہ مختلف سیاسی شخصیات بھی موجود ہیں۔ اسکردو یادگار شہداء پر پہنچ کر تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی خطاب کریں گے۔ قبل ازیں تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ کا استقبال  ائیرپورٹ روڈ میں مختلف مقامات پر کیا گیا، جن میں رگیایول اور آستانہ شامل ہے۔ ریلی میں موجود شرکاء نے شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شرکاء نے صلی علی محمد ۔۔۔ قائد ملت خوش آمد، قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے، ساجد تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا، کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز علامہ سید ساجد علی نقوی موسم کی خرابی کے باعث اسکردو نہیں پہنچ سکے تھے۔ علامہ ساجد نقوی کے استقبال کیلئے مرکزی انجمن امامیہ بلتستان اور شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او گلگت بلتستان کے کارکنان بھرپور تیاریاں کی تھیں اور ریلیوں کی شکل میں ائیر پورٹ اسکردو بھی پہنچ گئے تھے لیکن جہاز اس وقت راستے سے واپس گیا جب اسکردو سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر تھا، جبکہ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اسکردو نے بھی لوکل تعطیل کا اعلان کر دیا تھا۔ علامہ ساجد علی نقوی کے استقبال کے لئے ائیر پورٹ جانے والوں میں پی پی پی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں پی پی پی کے پرچم اٹھائے رکھے تھے اور ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ کے سامنے استقبالیہ پرچم آویزاں کرکے عقیدت کا اظہار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 273290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

SALUTE TO GREAT LEADER ALLAMA SAJID ALI NAQVI

مفتی جعفر، سید عارف ساجد ہیں دونوں کے وارث
مفتی جعفر، سید عارف
ساجد ہیں دونوں کے وارث
ہماری پیشکش