0
Saturday 15 Jun 2013 11:31

برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کا یوم احتجاج

برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کا یوم احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف گزشتہ روز یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی ضلع میں بھی بھر پور انداز میں یوم احتجاج منایا گیا۔ مولانا عبدالجلیل نقشبندی، قاضی محمد سرور، مولانا سمیع الحق منصوری، مولانا خالد عمران خالد، مولانا محمد عثمان عثمانی، مولانا عبدالرحیم بابر، مولانا عبدالحفیظ، مولانا سعید مرزا، مولانا راجہ ظہور احمد، مولانا مطیع اللہ فاروقی اور دیگر علماء کرام نے جمعہ کے خطبات میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم دشمنی سے تعبیر کیا ہے۔

علماء کرام نے کہا کہ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کے ادارے برما کے مسلمانوں کے حوالے سے کیوں خاموش ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس قسم کا کوئی معمولی سا واقعہ بھی کسی اور مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ ہوتا تو مغربی میڈیا، امریکا، یورپ اور اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے اور این جی اوز آسمان سر پر اٹھا لیتے۔ مگر افسوس کہ برما کے مسلمانوں پر مذہبی تعصب کی بنیاد پر ہونے والے ظلم و بربریت پر سب نے آنکھیں، کان اور زبانیں بھی بند کر رکھی ہیں۔ علماء کرام نے حکومت پاکستان، مسلم ممالک کے حکمرانوں اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں اور برماکی حکومت کو مسلمانوں پر ظلم و بربریت سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر برما کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 273760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش