0
Sunday 16 Jun 2013 21:11

یزید وقت سے بات کرنا ہو تو ایرانی قوم جیسا بننا ہو گا، فیصل رضا عابدی

یزید وقت سے بات کرنا ہو تو ایرانی قوم جیسا بننا ہو گا، فیصل رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 24 ویں برسی امام خمینی (رہ) کے موقع پر سیمینار ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا جس میں سیاسی مذہبی تنظیموں کے نمائندہ شخصیات شریک ہوئے۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ راجہ ناصر عباس، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، سینیٹر فیصل رضا عابدی، علامہ امین شہیدی، اعجاز چوہدری، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ عبدالخالق اسدی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امام خمینی (رہ) نے مسلمانوں کو ایک ایسے اتحاد بین المسلمین کا نظام دیا ہے اگر مسلمان متحد ہو اس پر عمل کریں تو بعید نہیں کہ مسلمان دنیا کے سپر پاور بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وطن کا دفاع واجب ہے۔ انہوں نے کہاکہ امام خمینی (رہ) کے فتوے کے مطابق ٹیکس چوری کرنا قانون شکنی حتی کہ ٹریفک سگنل تک خلاف ورزی کرنا حرام ہے۔

انہوں نے کہاکہ اے مادرِ وطن گواہ رہنا تیرے اِن بیٹوں نے کبھی تیری سلامتی کے خلاف اٹھنے والے فتنہ پرور لوگوں سے کبھی ناطہ نہیں جوڑا اور ہم اِس وطن عزیز کی سلامتی کیلئے اپنی جان قربان کر دینے کو عین شرعی فریضہ اور واجب عمل سمجھتے ہیں، پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ امریکن بلاک سے نکلیں کیونکہ یہ بلاک کبھی پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا، اِن کیلئے طاقتور پاکستان اور مضبوط پاکستان ان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو بلا تاخیر اور وطن دشمنوں کے دباؤ میں آئے بغیر مکمل کرنا ہو گا۔

علامہ امین شہیدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا آج عظیم ترین انسان کی بارگاہ میں خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اور ان کے پیغامات پر عملی اور سیرت  پر اظہار کیلئے ہم سب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، اقبال نے اس آزاد سربلند، اسلامی ریاست کا خواب دیکھا تھا، اُس کی عملی تعبیر حضرت امام خمینی (رہ) نے پیش کی جس کو دنیا خمینی بت شکن کے نام سے یاد کرتی ہے، جس ہستی نے دین کا پیغام بلند کرنے ، ظلم کی چکی سے نجات دلانے کا راستہ دکھایا، جس نے بتایا دین صرف سنی یا شیعہ کا نہیں بلکہ مسجد سے ایوانِ اقتدار، اسلامی معاشرے کو ظلم کی چکی سے نجات دلانے کیلئے آیا۔

سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایران میں امریکا کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیاں بتا رہی ہیں کہ خمینی بت شکن آج بھی زندہ ہے، یزید وقت سے بات کرنا ہو تو ایرانی قوم جیسا بننا ہو گا، احمدی نژاد بننے کیلئے ایرانی قوم جیسا اتحاد و اتفاق ہونا چاہیئے اور یہ سب کچھ امام خمینی (رہ) کے انقلاب کی وجہ سے پیدا ہو، اتحاد اتحاد بین المسلمین کے علمبردار کا نام امام خمینی (رہ) ہے، پاکستان میں عارف حسینی کی شکل میں ہے، شاہ احمد نورانی، مولانا سرفراز نعیمی اور کبھی سفیرِ ناموسِ رسالت فضل کریم کی شکل میں نظر آتی ہے، یہی سوچ یہاں بیٹھے ہوئے تمام علماء کے اندر موجود ہے۔ خدا کی لعنت ہو ایسے جہاد پر جس کی فنڈنگ امریکا اور ا سرائیل سے ہو، اسلام کی بڑھتی ہوئی تبلیغ امریکہ اور یورپ کیلئے خطرہ ہے، مزارات پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے، آج اُن لوگوں سے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں جنہوں نے مزارات، مساجد، امام بارگاہ، یونیورسٹیز پر حملے کرکے لاتعداد معصوم لوگوں کو شہید کیا جن میں کثیر تعداد میں ہماری ملت کی بیٹیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے بےشمار لاشیں اٹھائیں لیکن کبھی بندوق نہیں اٹھائی، کیوں کہ ہمیں آئینِ پاکستان پر بھروسہ ہے، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں مسلمان قوم متحد ہو کر انقلاب لائے گی۔ عمار سعید رضو ی صدر سنی اتحاد کونسل پنجاب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایران کی صو رتحال کا تذکرہ کریں تو بچے سے لیکر ہر بڑا بھی یہی کہتا ہے کہ امام خمینیؒ کا انقلاب صحیح تھا، آج لوگ چاہتے ہیں کہ خمینی انقلاب پاکستان میں نافذ کیا جائے،خمینیؒ انقلاب نظامِ مصطفی تھا۔ ندیم افضل چن سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہاامام خمینی کے انقلاب نے قربانیاں ہر انسان کیلئے بلکہ جانوروں کیلئے تھی، بادشاہت آمریت، استعماریت میں میں کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی اور ظلم کے خاتمے کیلئے امام خمینی کے انقلاب کو نافذ کرنا ہوگا۔

 اعجاز چوہدری رہنما تحریک انصاف نے سیمینار سے خطاب میں کہا جس قائد نے مسلمان امت کو اُمت واحدہ بنایا، رنگ و نسل، زبان کوئی فرق نہیں رکھتی۔ ایک روح، روحِ محمد (ص) کے پیغام کی روح، خمینی انقلاب جب آیا تو یہاں کے علماء نے کہا تھا کہ یہ انقلاب چند دن چلے گا، میں نے اس انقلاب کا مشاہدہ کیا، خمینی کی تحریروں کا مطالعہ کیا، یقین سے کہہ سکتا ہوں یہ انقلاب صرف ایران میں نہیں بلکہ پوری دنیا پر محیط ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ امام خمینی (رہ) نے یہ پیغام دیا کہ ظلم مت سہیں بلکہ ظلم کے مقابلے میں کھڑے ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 274122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش