0
Thursday 20 Jun 2013 01:02

جان کیری آج طالبان سے مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی کرینگے، حامد کرزئی کا اظہار تشویش

جان کیری آج طالبان سے مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی کرینگے، حامد کرزئی کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ طالبان اور امریکہ میں باضابطہ مذاکرات آج دوحہ میں ہونگے۔ امریکی وفد کی قیادت جان کیر ی کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے طالبان کو سیاسی شناخت فراہم نہ کرنے کی صدر حامد کرزئی کو یقین دہانی کرا دی۔ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ طالبان کے نمائندے پہلے سے ہی دوحہ میں موجود ہیں جبکہ امریکی وفد بھی مذاکرات کیلئے قطر پہنچ چکا ہے۔ امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ جان کیری کریں گے جو آج واشنگٹن سے دوحہ پہنچیں گے۔ طالبان سے مذاکرات کرنے پر ناراض ہونے والے افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیر خارجہ کو فون پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا امریکہ نے طالبان کے دفتر کھولنے سے پہلے ضمانت دی تھی لیکن اس کی خلاف ورزی کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صدر حامد کرزئی کو یقین دہانی کرائی کہ دوحہ میں دفتر کھولنے سے طالبان سیاسی شناخت نہیں ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 275111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش