0
Thursday 20 Jun 2013 10:00

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری 10 سالہ بچی شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری 10 سالہ بچی شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ 4 فوجی جوانوں اور 2 طالب علموں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے بٹل، رکڑ، اپر سرول، دھربازار، جھاوڑہ اور نیزہ پیر سیکٹر پر صبح 9 بجے بھارتی فوج نے بلا اشتعال چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیا جو بغیر کسی وقفہ کے شام گئے تک جاری رہا۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں بٹل کی رہائشی 10 سالہ بجی مریم جو گولے کے ٹکڑے لگنے سے شدید زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں مریم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ 

بھارتی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دھر بازار سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہو کر رہ گئے۔ فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ فائرنگ کے دوران علاقہ کی واحد ایکسچینج بند ہونے کے باعث شہریوں کو آپس میں رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

بھارتی فوج دن بھر بٹل، رکڑ، اپر سرول، دھر بازار، منڈھول سیکٹر پر گولے برساتے رہی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے ہیجرہ و تتہ پانی روڑ، سبزہ مدار پور روڈ اور دریائے پونچھ پر چلنے والی کشتی بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گولہ باری سے دھربازار کے مکانات سمیت کنٹرول لائن کے دیگر علاقوں میں متعدد مکانات کے تباہ ہونے اور لوگوں کے لاکھوں روپے کے مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 275157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش