0
Thursday 3 Jun 2010 20:21

نکارا گوا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے،جنوبی افریقا نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا

نکارا گوا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے،جنوبی افریقا نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا
ماناگوا:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کےمطابق غزہ کیلئے امدادی اشیاء لے جانے والے جہازوں کے قافلے پر حملے کے بعد نکارا گوا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔اسرائیلی جارحیت کے بعد نکارا گوا پہلا ملک ہے جس نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔
نکارا گوا کی خاتون اول روزاریو موریلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کیلئے امدادی اشیاء لے جانے والے جہازوں کے قافلے پر اسرائیلی حملہ مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ نکارا گوا فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد آزادی کی حمایت کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 1979ء میں بھی نکارا گوا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔ 
آج نیوز کے مطابق جنوبی افریقا نے اسرائیل سے تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کے لئے سفیر واپس بلا لیا۔ادھر ترک صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ قافلے پر حملے کے بعد اسرائیل سے تعلقات پہلے جیسے کبھی نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 27556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش