0
Monday 24 Jun 2013 20:16

سیاحوں پر حملہ یو ایس ایڈ اور اسرائیلی منصوبوں کا ایک حصہ ہے، علامہ آغا مظاہر موسوی

سیاحوں پر حملہ یو ایس ایڈ اور اسرائیلی منصوبوں کا ایک حصہ ہے، علامہ آغا مظاہر موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سر زمین چلاس دیامر میں سیاحوں کا بیہیمانہ قتل دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ اگر سانحہ کوہستان، چلاس اور لولوسر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی اور علاقے میں فوجی آپریشن کیا جاتا تو ایسا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ یہ واقعہ قاتل طالبان کو سزا دینے کے بجائے ان سے مذاکرات کرنے کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اسلامی جمہوریہ میں غیر ملکی مسافر محفوظ نہ ہوں وہاں انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو تحفظ کیوں حاصل ہے۔ کئی مرتبہ شیعہ قتل عام پر آئی جی اور چیف سیکرٹری معطل نہ ہوئے، وہاں آج حکومت کو کیوں خیال آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ پر متاثر ممالک کے ساتھ ساتھ عالم انسانیت کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کو دوسرے ممالک سے لڑانے کی امریکی منحوس سازش کو 18 کروڑ غیور مسلمان کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ سانحہ بھی یو ایس ایڈ اور دوسرے مغربی اور اسرائیلی منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 276132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش