0
Tuesday 25 Jun 2013 09:33

مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں مسلح حملے میں 8 قابض فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں مسلح حملے میں 8 قابض فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ہائی سیکورٹی الرٹ کے بیچ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کے دورے سے قبل سرینگر میں عسکری پسندوں نے بائی پاس پر گلبرگ کالونی کے نزدیک بیروہ بڈگام میں مقیم  35 آر آر کی کانوائے پر دن دھاڑھے گھات لگاکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 3 اہلکاروں کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے، فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار چھٹی سے واپس آرہے تھے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملے کے آدھے گھنٹے بعد عسکری پسندوں نے برزلہ میں سی آر پی ایف پر ایک اور حملہ کیا جس میں ایک سب انسپکٹر، ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہوئیں، جبکہ جنگجو موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، برزلہ میں فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہوئے سب انسپکٹر کو ہسپتال لے جارہے اہلکاروں نے صدر ہسپتال کے باہر ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں افراتفری پھیل گئی، حیدر پورہ حملے کے بعد عسکری پسندوں کو تلاش کرنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا گیا، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ آیا حملہ آوروں نے کسی مکان یا عمارت میں پناہ لی ہے۔

اس سے قبل سنیچر کو بھی سرینگر کے مصروف ہری سنگھ بازار میں دو پولیس اہلکاروں کو مشتبہ افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا، واضح رہے وزیراعظم منموہن سنگھ کے دورے کے خلاف علیحدگی پسندوں نے پہلے ہی ہڑتال کی کال دی ہے، یاسین ملک اور سید علی گیلانی نے منموہن سنگھ کو کشمیریوں کے قتل عام کا خاموش تماشائی اور بنیادی ذمہ دار قرار دیا ہے اور اس دورے کے موقع پر کشمیریوں سے معمولاتِ زندگی معطل رکھنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 276424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش