0
Thursday 27 Jun 2013 07:51

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہ ہونے اور ریوینیو اہداف پر اظہار تشویش

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہ ہونے اور ریوینیو اہداف پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا چوتھا دور اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور منصوبہ بندی کمیشن کے حکام نے بریفنگز دیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دو ہزار چار سو پچھتر ارب روپے ٹیکس اہداف پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ٹیکس نیٹ اور جی ڈی پی کی شرح میں اضافے کے بغیر یہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ آئی ایم ایف کے مطابق ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں کی شرح کم سے کم بارہ فیصد تک لانا ہوگی۔ منصوبہ بندی کمیشن حکام نے اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح حاصل کرنے کیلئے نئے ترقیاتی منصوبوں اور اگلے پانچ سالہ منصوبے کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے باعث سالانہ دو فیصد شرح نمو حاصل نہیں کی جا رہی۔ دوسری جانب پالیسی سطح کے مذاکرات سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کو نئے قرض میں ناکامی کی صورت میں متبادل حکمت عملی کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 277085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش