0
Tuesday 2 Jul 2013 00:34

خیبر پختونخوا اسمبلی، حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

خیبر پختونخوا اسمبلی، حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے قرار داد کل تک موٴخر کر دی۔ ڈپٹی اسپیکر امتیاز قریشی کی زیر صدارت خیبر پختونخو اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گرما گرم بحث کی گئی، اپوزیشن اراکین نے حکومت سے دو ٹوک موٴقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد پیش کی، جس پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ قرار داد پیش کرتے وقت ان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ جس پر وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور نے کہا کہ اگر قرار داد پر اپوزیشن کے خدشات ہیں تو مشاورت کے بعد کل دوبارہ قرار داد ایوان میں لائی جائے گی۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر امیتاز قریشی نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارد اد کل تک موٴخر کر دی۔
خبر کا کوڈ : 278680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش