0
Wednesday 3 Jul 2013 10:51

متاثرین منگلا کے حقوق کا تحفظ کریں گے، عبدالمجید

متاثرین منگلا کے حقوق کا تحفظ کریں گے، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کی بحالی و آبادکاری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ متاثرین نے پاکستان سے جس گہری، وابستگی کا اظہار کیا وہ اہل کشمیر کی پاکستان سے جذباتی وابستگی کا عکاس ہے۔ متاثرین منگلا ڈیم کے تمام حل طلب معاملات کو یکسو کیا جائے گا اور متاثرین کے جائز حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ واپڈا ریزنگ پراجیکٹ کا اہم فریق ہے۔ واپڈا متاثرین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ واپڈا 10 اگست تک ترقیاتی عمل کو مکمل کرے اور متاثرین کے تمام حل طلب معاملات کو یکسو کرے اور اضافی کنبہ جات کے لیے فنڈز فراہم کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے قربانیاں دیں۔ پاکستان اہل کشمیرکی منزل ہے اور پاکستان کے استحکام کے لیے کشمیری عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 279107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش