0
Saturday 11 Apr 2009 11:51

روس کا اسرائیل سے 50کروڑ ڈالر کے جاسوس طیارے خریدنے کا معاہدہ

روس کا اسرائیل سے 50کروڑ ڈالر کے جاسوس طیارے خریدنے کا معاہدہ
ماسکو . . . روس نے اسرائیل سے پچاس کروڑ ڈالر مالیت کے جاسوس طیارے خریدنے کامعاہدہ کرلیا۔ روس کے نائب وزیر دفاع نے اسرائیل کے دورے سے واپسی پر ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دفاعی سامان تیار کرنے والی ایک اسرائیلی فرم سے ڈرون طیارے خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ روس کی اپنی دفاعی پیداوار کی صنعت کے تیار کردہ ڈرونز کی کارکردگی کے بارے میں روسی فوج نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔روسی نائب وزیر دفاع پوپوفکن کا کہنا تھا کہ ڈرون حاصل کرنے کا مقصد اپنے مینوفیکچررز کو یہ بتانا ہے کہ وہ اس طرح کے ڈرون تیار کریں۔روس نے گذشتہ سال جارجیا کے ساتھ جنگ کے بعد غیرملکی ساختہ بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا تھا۔روس اپنی فوج کو جدیدہتھیاروں،آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس کررہا ہے جبکہ فوجی قیادت میں اس سلسلہ میں ترجیحات کے تعین کے معاملہ پر اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 2829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش