0
Sunday 14 Jul 2013 18:52

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار
اسلام ٹائمز۔ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں بعض مقامات پر گیس کی بندش اور کم پریشر کی اطلاعات بھی ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے سحر و افطار کے اوقات میں بھی روزہ داروں کو مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر علاقوں میں عین سحر و افطار کے موقع پر گیس کے کم پریشر اور مکمل بندش کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات دوگنی ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 283042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش