0
Wednesday 17 Jul 2013 15:30

مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس سے کشمیری عوام کو توقعات وابستہ ہیں، فاروق سکندر

مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس سے کشمیری عوام کو توقعات وابستہ ہیں، فاروق سکندر

اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر وزیراعظم پاکستان سردار فاروق سکندر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان محفوظ ہاتھوں میں آچکا ہے۔ بیرون ممالک بسنے والے تارکین وطن ملکی حالات درست سمت گامزن کرنے کے لئے میاں محمد نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر اوورسیز کے چیئرمین راجہ شفیق احمد سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے راجہ شفیق احمد کو چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیز نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے متحرک نوجوانوں کی جماعت کے تنظیمی ڈھانچے میں شمولیت احسن اقدام ہے اور امید ہے کہ وہ مزید نوجوانوں کو متحرک کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے سرانجام دیں گے۔ 

سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جس سے کشمیری عوام کو توقعات وابستہ ہیں۔ آزاد کشمیر میں ریاستی پارٹی اورنظریات کا پرچار کرنے والے کچھ لوگ صرف سیاست میں زندہ رہنے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔ کشمیریوں کا روشن مستقبل صرف مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے لوگوں نے مملکت خداداد پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ تارکین وطن کیمونٹی کو اس بات پر اطمیان رکھنا چاہیے کہ ملک اب مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اوورسیز کیمونٹی زرمبادلہ بھیجنے کے ساتھ ساتھ ملک میں سرمایہ کاری بھی کرے تاکہ ملکی معشیت کو بہتری کی طرف گامزن کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جس طرح پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ثابت کیا تھا اسی طرح ملکی میں معاشی دھماکے کرتے ہوئے پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے ملک میں نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے انہیں مسلم لیگ (ن) ہنگامی بنیادوں پر وفا کرتے ہوئے پاکستان کو اندھیروں سے باہر نکالنے کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ میاں محمد نواز شریف کا برسراقتدار آنا وقت اور پاکستان کی اہم ضرورت تھی۔ میاں محمد نواز شریف ہی اس قوم کے نجات دہندہ ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی رائیں متعین کرے گا۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب میں ہونے والے عظیم منصوبوں کا سلسلہ پورے ملک تک پھیل رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 284062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش