0
Friday 26 Jul 2013 14:10

مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر نیشنل ہیومن رائٹس کا نوٹس

مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر نیشنل ہیومن رائٹس کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع رام بن بے گناہ شہری ہلاکتوں کو سنگین نوعیت کی حقوق البشر خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے مرکزی داخلہ سیکرٹری انیل گوسوامی اور ڈائریکٹر جنرل پولیس اشوک پرساد کے نام نوٹس جاری کردی، کمیشن نے گوسوامی اور پرساد سے 4 ہفتوں کے اندر اس سانحہ سے متعلق تفصیلی اور واقعاتی رپورٹ طلب کی، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے 18 جولائی 2013ء کو ضلع رام بن کے گول علاقہ میں سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 8 عام شہریوں کی ہلاکت اور 40 سے زیادہ کے زخمی ہوجانے کے واقعہ کو سنگین نوعیت کی حقوق البشر خلاف ورزی قرار دیا ہے، سانحہ گول کا نوٹس لیتے ہوئے قومی حقوق انسانی کمیشن نے بھارتی داخلہ سیکرٹری انیل گوسوامی اور جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک پرساد کے نام نوٹس اجراء کرتے ہوئے ان سے گول ہلاکتوں کے بارے میں مفصل اور واقعاتی رپورٹ 4 ہفتوں کے اندر کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت دی، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے شہری ہلاکتوں کے اس واقعہ کے بارے میں اپنے ابتدائی تاثرات میں کہا ہے کہ اگر گول ہلاکتوں سے متعلق میڈیا رپورٹس درست ہیں تو یہ ایک سنگین نوعیت کی حقوق البشر خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 286940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش