0
Monday 5 Aug 2013 09:31

ایل او سی سے چار کشمیری نوجوان اغوا

ایل او سی سے چار کشمیری نوجوان اغوا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے مظفرآباد کے علاقے وادی نیلم سے چار کشمیری نوجوانوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چاروں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے پاکستانی علاقے میں گھس کر اغوا کیا، اغوا کیے جانے والے نوجوانوں کے نام غلام سرور، شاہ زمان، واجد اکبر اور محمد فیصل ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کی سرحد کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گذشتہ روز بھی بھارتی فوج کا جاسوس طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں گھس آیا تھا تاہم پاکستان ایئرفورس کے بروقت حرکت میں آنے پر تقریبا 2 منٹ بعد واپس چلا گیا تھا جب کہ گذشتہ ہفتے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوج بھی شہید ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 289817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے