0
Monday 5 Aug 2013 18:59

ٹوبہ ٹیک سنگھ، شالیمار ایکسپریس میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ، شالیمار ایکسپریس میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 3 جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جا نے والی شالیمار ایکسپریس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 18 کلومیٹر دور چٹیانہ کے مقام پر پہنچی تو اس کی اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 7 میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

لاہور ریلوے پولیس کا کہنا ہے کراچی روانگی کے مطابق ٹرین کی مکمل چیکنگ کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھماکا بوگی کے واش روم میں ہوا جس میں 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، جس بوگی کو نشانہ بنایا گیا اس میں 60 مسافر سوار تھے۔ شالیمار ایکسپریس نجی آپریٹر چلا رہے ہیں اس لئے اس کی سیکیورٹی بھی نجی کمپنی کے ذمہ ہیں۔

وزیر ریلوے کے مطابق واقعے سے قبل ریلوے حکام کو کسی بھی قسم کی کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی تاہم دو روز قبل بھتہ خوروں نے افغانستان سے کال کر کے کانٹریکٹر کو اغوا اور سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی جس کی اطلاع وفاقی تحقیقاتی ادارے آئی بی کو بھجوائی گئی تھیں۔ واقعے کے بعد ٹرین سے متاثرہ بو گی کو ہٹا کر اسے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرین دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کے ورثا کے لئے مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 290037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش