0
Friday 9 Aug 2013 23:35

پونچھ واقعہ میں پاکستانی فوج براہ راست ملوث ہیں، انٹونی کا الزام

پونچھ واقعہ میں پاکستانی فوج براہ راست ملوث ہیں، انٹونی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ پونچھ سیکٹر میں 5 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی ہے، بھارت کے فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے جموں اور نگروٹہ کا دورہ کرکے پونچھ میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں تفاصیل حاصل کرنے کے بعد نئی دہلی میں وزیر دفاع اے کے انٹونی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں پونچھ واقعہ کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی، چنانچہ فوجی سربراہ سے ملاقات کے بعد وزیر دفاع اے کے انٹونی نے جنرل بکرم سنگھ کی طرف سے فراہم کردہ تازہ اطلاعات کی روشنی میں پارلیمنٹ میں تازہ بیان جاری کیا، انٹونی نے بتایا کہ فوجی سربراہ کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پونچھ حملے میں پاکستانی فوج کے خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں کا ایک گروپ ملوث تھا۔
 
انہوں نے حملے میں پاکستانی فوج کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کے خصوصی تربیت یافتہ اہلکار بھارتی فوجیوں پر حملے میں ملوث ہیں، اپنے الزام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی اعانت و حمایت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا، انٹونی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود وہ لوگ جو اس میں ملوث ہیں، سزا کے بغیر چھوٹنے نہیں چاہئے، اس واقعہ کے اثرات نظر آئیں گے، پاکستان ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھے، اسے چاہئے کہ وہ ملوث افراد کو سزا دے۔
خبر کا کوڈ : 291093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش