0
Sunday 11 Aug 2013 00:36

بی ایل اے نے قائد اعظم کی رہائشگاہ نذر آتش کرنے کی ویڈیو جاری کردی

بی ایل اے نے قائد اعظم کی رہائشگاہ نذر آتش کرنے کی ویڈیو جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ ملک دشمن دہشتگردوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کی زیارت میں واقع رہائشگاہ کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے جاری کردہ 15 منٹ طویل اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چند مسلح دہشتگرد زیارت ریزیڈنسی میں رات کی تاریکی میں پہلے دیواروں پر آویزاں قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کی تصاویر کو زمین پر گرا کر بے حرمتی کرتے ہیں اور وہاں موجود سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، اس کے بعد اطمینان کیساتھ تمام کمروں میں تیل چھڑکتے ہیں اور پھر باہر موجود پاکستان کے قومی پرچم کو اتار کر اسے پھاڑ کر بے حرمتی کرتے ہیں اور پھر اس کی جگہ دہشتگرد کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا جھنڈا لگاتے ہیں۔ پھر یک دم عمارت میں آگ بھڑک اٹھتی ہے، اور قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار رہاشگاہ اور عظیم قومی ورثہ جل کر خاکستر ہوجاتا ہے۔ آخر میں ایک دھماکہ کی آواز سنائی دیتی ہے، جس سے اندازہ یہ ہوتا ہے کہ دہشتگردوں نے راکٹ فائر کرکے رہاشگاہ کو تباہ کیا۔ واضح رہے کہ شرپسندوں نے 13 جون 2013ء کو قائد اعظم اس اس رہائشگاہ کو نذر آتش کیا تھا، جہاں بابائے قوم نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔
(درج ذیل لنک پر اس ویڈیو کو دیکھا جاسکتا ہے)
https://www.facebook.com/photo.php?v=544603488908721&set=vb.493995183963036&type=2&theater
خبر کا کوڈ : 291335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش