0
Thursday 24 Jun 2010 18:55

مذاکرات کی شرائط کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا،ایران مغرب کو پشیمان کر دے گا،ایرانی صدر

مذاکرات کی شرائط کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا،ایران مغرب کو پشیمان کر دے گا،ایرانی صدر
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران ان ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے جنہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کی قرارداد منظور کی ہے،اپنی شرایط کا اگلے ہفتے اعلان کرے گا۔صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کی مساجد کے پیش نمازوں کی کانفرنس میں ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی منطق سے مغربی ملکوں کے ساتھ اس طرح گفتگو کریے گا کہ وہ اپنے عمل سے پشیمان ہو جائيں گے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغربی ملکوں کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کی قرارداد منظور کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ دشمن مشرق وسطی کی راہ سے دنیا پر تسلط جمانا چاہتا ہے،لیکن ایران اس کا موقع ہرگز نہيں دے گا۔صدر جناب احمدی نژاد نے دشمنوں کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ملت ایران ان سے ڈرتی ہے،لیکن ملت ایران ایک بڑی قوم ہے،جو ان دھمکیوں کو ناکارہ بنا دے گي۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ جوہری تنازعے پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کی شرائط کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ 
تہران پر پابندیاں لگانے والے ایک بار پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ اس سے واضح ہو گیا کہ مخالف ایران کی دفاعی صلاحیت سے خائف ہیں۔چھ عالمی طاقتوں نے حال ہی میں ایران پر پابندیاں عائد کی تھی جبکہ فرانس نے تجویز پیش کی ہے کہ جوہری تنازعے پر ایران سے دوبارہ مذاکرات کئے جائیں۔

خبر کا کوڈ : 29142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش