0
Tuesday 13 Aug 2013 21:28

ہمارے 4 ساتھیوں کو پھانسی دی گئی تو پنجاب میں حملے کرینگے، طالبان کی دھمکی

ہمارے 4 ساتھیوں کو پھانسی دی گئی تو پنجاب میں حملے کرینگے، طالبان کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان نے حکومت پنجاب اور حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ان کے چار ساتھیوں کو پھانسی دی گئی تو پنجاب حکومت کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ انھیں معلوم ہوا ہے کہ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو ان کے تین ساتھیوں سمیت فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں رواں ماہ انھیں پھانسی دی جائے گی۔

طالبان ترجمان کے مطابق حکومت کا یہ اقدام اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا جس کے بعد تحریکِ طالبان اس کے خلاف کارروائیاں شروع کر دے گی۔ طالبان ترجمان کے مطابق لشکر جھنگوی کے متعدد کارکن تحریکِ طالبان میں شامل ہوئے ہیں اور تحریک کے جھنڈے تلے کام کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب اور حکمران جماعت مسلم لیگ کو تحریک طالبان کی جانب سے حالیہ دھمکی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب طالبان نے ایک بار پھر حکومت سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

طالبان ترجمان کے مطابق وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ملک میں امن کی خواہاں ہے لیکن پاکستان کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ انھیں طالبان کے خلاف جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا بنیادی تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور انھیں اکتوبر 2009 میں جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ یعنی سرغنہ سمجھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 292155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش