0
Friday 16 Aug 2013 20:25

ملتان، ایس یو سی کے رہنما علامہ مجاہد گردیزی عارضہ قلب میں مبتلا، نشتر ہسپتال داخل

ملتان، ایس یو سی کے رہنما علامہ مجاہد گردیزی عارضہ قلب میں مبتلا، نشتر ہسپتال داخل
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر سید مجاہد عباس گردیزی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے ہیں جنہیں بعدازاں نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کرا دیا ہے۔ علامہ مجاہد عباس گردیزی کے بھائی سید عزیر مجتبی گردیزی نے ''اسلام ٹائمز''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صاحب کو نماز فجر سے قبل دل کی تکلیف ہوئی۔ بعدازاں اُنہیں نشتر ہسپتال ملتان داخل کرا دیا ہے۔ جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سید مجاہد عباس گردیزی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے علامہ صاحب کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ سید عزیر مجتبی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
خبر کا کوڈ : 293131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش