0
Sunday 18 Aug 2013 16:21

ایف سی بلوچستان کی کمانڈ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو سونپ دی گئی

ایف سی بلوچستان کی کمانڈ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو سونپ دی گئی

اسلام ٹائمز۔ میجر جنرل عبیداللہ خان نے فرنٹیر کور بلوچستان کی کمانڈ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو سونپ دی۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں میجر جنرل عبیداللہ خان نے فرنٹیر کور بلوچستان کے افسران اور جوانوں سے الوداعی خطاب کیا۔ بلوچستان اور خطے کے سکیورٹی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایف سی کے افسران اور جوانوں کے بلوچستان کے امن اور عوام کی بہتری اور ترقی میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ میجر جنرل عبیداللہ خان نے ایف سی بلوچستان کی کمانڈ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو سونپتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل عبیداللہ خان کی نئی پوسٹنگ جی او سی 37 ڈویژن کھاریاں میں ہوئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 293586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش