0
Sunday 18 Aug 2013 22:54

خیبر پختونخوا حکومت تحریک انصاف کا ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہی تو مداخلت کرونگا، عمران خان

خیبر پختونخوا حکومت تحریک انصاف کا ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہی تو مداخلت کرونگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا کی حکومت تحریک انصاف کا ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہی تو وہ حکومت کے کاموں میں مداخلت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ’’اطلاعات تک رسائی‘‘ کے آرڈیننس سے متعلق منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، مرکزی رہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین، شیریں مزاری اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معلومات تک رسائی کا حق تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے۔ عوام کی خوشحالی اور فلاح ہمارا منشور ہے۔ اگر خیبر پختونخوا کی حکومت تحریک انصاف کا ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہی تو وہ حکومت کے کاموں میں مداخلت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور بدامنی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ تحریک انصاف اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 293697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش