0
Thursday 22 Aug 2013 12:58

لاپتہ افراد کیس پولیٹکل انتظامیہ کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا، پشاور ہائیکورٹ

لاپتہ افراد کیس پولیٹکل انتظامیہ کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، پولیٹکل انتظامیہ کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پشاور ہائیکورٹ میں 130 لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس منظور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ ایف سی کی جانب سے میجر فرخ اور اے پی اے جمرود نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص کو انٹرن منٹ سنٹر اور ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایک شخص کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ 3 کے کیسز انڈر پراسیس ہیں۔ اس موقع پر جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پولیٹکل انتظامیہ جس طرح اور جب چاہے کسی کو بھی اٹھا لیتی ہے۔ شہریوں کے حقوق اور تحفظ عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔ مقدمہ کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 294788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب