0
Friday 23 Aug 2013 20:55

شام و مصر میں امریکی اور اسرائیلی منصوبہ بندی کار فرما ہے، علامہ ریاض شاہ

شام و مصر میں امریکی اور اسرائیلی منصوبہ بندی کار فرما ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ شام اور مصر کی خانہ جنگی کے پیچھے امریکی و اسرائیلی منصوبہ بندی کارفرما ہے، عرب لیگ اور او آئی سی امریکی ایما پر خاموش ہیں،پاکستان کے مسائل کا واحد حل نظام مصطفی کا نفاذ ہے، مسلمان حضور نبی کریم(ص) کے پاکیزہ اخلاق و عادات کی پیروی کریں کیونکہ اتّباعِ رسول (ص) میں ہی ساری عظمتیں پوشیدہ ہیں،اصلاحِ باطن سے ہی اللہ کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے، جب اللہ سے عہد شکنی کی جائے تو اللہ کی رحمت رُوٹھ جاتی ہے، اس وقت مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، سچا مسلمان وہ ہے جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے مگر تکلیف کسی کو نہ پہنچے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں گناہوں سے نفرت اور نیکی کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمان بدگمانی، خیانت، جھوٹ، بددیانتی اور چغلی جیسی برائیوں سے اجتناب کریں اور اپنے اخلاق و کردار کی اصلاح کریں۔ رشوت، حرام خوری، ملاوٹ، حسد، بغض، غیبت، فضول خرچی، نمودنمائش اور لالچ جیسی برائیوں نے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے۔ علماء و مشائخ سماجی برائیوں کے خاتمے اور مسلمانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
خبر کا کوڈ : 295172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش