1
0
Thursday 29 Aug 2013 08:48

بھارت کو چین کی دراندازی کو مضبوط جواب دینا جاہئے، سابق فوجی سربراہ

بھارت کو چین کی دراندازی کو مضبوط جواب دینا جاہئے، سابق فوجی سربراہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ اور چین کی دراندازی کا مضبوط جواب دینا چاہئے اور جب تک آپ جواب نہیں دینگے تب تک لائن آف کنٹرول پر اس قسم کے واقعات ہوتے رہیں گے، ایک انٹرویو میں وی کے سنگھ نے چین کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر آپ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ٹھیک ہے جو آپ کرنا چاہئے کرسکتے ہیں اور ہم کوئی ردعمل نہیں دکھائیں گے تو وہ اس طرح کی مزید کارروائیاں کرسکتا ہے، ان کا کہنا تھا ”جہاں تک چین کا تعلق ہے تو اس کے پاس مضبوطی اور پکا ارادہ ہے، حکومتی سطح پر ایک سخت جواب چین کو دیا جائے گا اور اس کے بعد ہی لوگ یہ محسوس کرینگے کہ کیا جائے یا کیا جاسکتا ہے، پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر لگاتار فائرنگ کا بھارت کو موثر جواب دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ دیکھئے جہاں تک پاکستان کے پاس لگنے والی سرحد کا تعلق ہے تو اس کے اپنے جغرافیائی خدوخال ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک سوال بنتا ہے کہ ہم پاکستان کو کس قسم کا پیغام دے رہے ہیں، وی کے سنگھ نے کہا کہ ہر ایک جانتا ہے کہ پاکستان درپردہ وار چلا رہا ہے اور اگر ملی ٹنٹ دراندازی کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں تو وہ سرحد پر کچھ دوسری چیزیں بھی کرتے ہیں، لہٰذا اس حوالے سے پاکستان کو ایک مضبوط جواب دینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 296590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
listen yung joc ft gucci mane اسلام ٹائمز - بھارت کو چین کی دراندازی کو مضبوط جواب دینا جاہئے، سابق فوجی سربراہ
snl hermes handbags http://www.dajve.com/Slovak-Hermes-handbags-snl-hermes-handbags-9885.aspx
منتخب
ہماری پیشکش