0
Wednesday 28 Aug 2013 08:32

بھارتی فوجی قیادت کا دورۂ لائن آف کنٹرول، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

بھارتی فوجی قیادت کا دورۂ لائن آف کنٹرول، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ حد متارکہ کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ فوجی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں مڑھل، ٹنگڈار اور گلمرگ سیکٹروں کا ہنگامی دورہ کیا، فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل سنجیو چچرا نے 15 ویں کور اور چنار کارپس کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل گرمیت سنگھ کے ہمراہ 26 اور 27 اگست کو وادی کشمیر میں حد متارکہ پر فوج کی جانب سے دراندازی کی روک تھام اور جنگجو مخالف کارروائیوں کے حوالے سے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مژھل، ٹنگڈار اور گلمرگ کا دورہ کیا، ان سرحدی سیکٹروں کا دورہ کرنے کے دوران اعلیٰ فوجی حکام نے یہاں تعینات فوجی افسران کے ساتھ حد متارکہ کی تازہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی، جس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کو بر وقت ناکام بنانے کیلئے پوری چوکسی برتی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر ہمہ وقت فوج کو تیاری کی حالت میں رکھا جارہا ہے۔

فوجی حکام نے جنرل سنجیو اور جنرل گرمیت سنگھ کو بتایا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود فوج ایل او سی پر کسی بھی طرح کی دراندازی کا توڑ کرنے کیلئے متحرک رہتی ہے اور اسی چوکسی کے باعث دراندازی اور عسکریت مخالف آپریشنوں کے دوران گزشتہ تقریباً 3 ماہ کے دوران 28 جنگجو مارے گئے، سرحدی سیکٹروں کا دورہ کرنے کے دوران شمالی کمان اور 15ویں کور کے سربراہوں نے فوج کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 296231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش