0
Friday 6 Sep 2013 14:16

حیرت ہے کہ صدر زرداری کا احتساب کرنے کے بجائے انکو عشائیے دیئے جا رہے ہیں، ممتاز بھٹو

حیرت ہے کہ صدر زرداری کا احتساب کرنے کے بجائے انکو عشائیے دیئے جا رہے ہیں، ممتاز بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ اس بات پر دنیا کو حیرت ہے کہ صدر آصف زرداری کا احتساب کرنے کے بجائے ان کو عشائیے دئے جا رہے ہیں حالانکہ ان کے اوپر شہید میر مرتضی بھٹو کے قتل سمیت رشوت خوری کے 13 پرانے مقدمات درج ہیں جبکہ سرے محل کا مقدمہ ثابت ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری نے اپنے پانچ سالہ دور حکمرانی میں لوٹ مار کی،آئین اور قانون کی پامالی کی اور ملک کے اندر لاشوں کے انبار لگا دئے ہیں اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے ہی مقرر کردہ نیب چیئرمین ایڈمرل فصیح بخاری کا یہ اعلان آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ زرداری دور میں روزانہ ملکی خزانے سے 12 ارب روپے رشوت میں غرق ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب جو میڈیا نے اعداد و شمار بتائے ہیں اس کے مطابق زرداری دور میں صرف کراچی میں 24 ہزار شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ دیگر قتل اور جرائم اپنی جگہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو میمو گیٹ اور ایبٹ آباد واقعہ کا بھی جواب دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدامنی، مہنگائی اور توانائی بحران سمیت تمام مسائل جو نئی حکومت کے گلے میں پڑ گئے ہیں اس کی ذمے داری بھی آصف علی زرداری پر عائد ہوتی ہے، جس نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 299218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش