0
Tuesday 10 Sep 2013 19:48

گلگت بلتستان کے میگا مالیاتی سکینڈل بگ بورڈ کا ڈراپ سین

گلگت بلتستان کے میگا مالیاتی سکینڈل بگ بورڈ کا ڈراپ سین
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سکینڈل لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے بھاری منافعے کا لالچ دیکر محروم کرنے والے بگ بورڈ فراڈ سکینڈل کا بظاہر ڈراپ سین اس وقت ہوا جب احتساب عدالت نے اس سکینڈل میں ماخوذ ملزمان کے خلاف گیارہ سالوں سے زیرسماعت کیس کا پیر کے روز فیصلہ سنا دیا اور اس میگا فراڈ میں ملوث پانچ سرکردہ نامزد ملزمان کو مجموعی طورپر سولہ سال قید اور چار، چار کروڑ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی۔ احتساب عدالت کے جج ملک صفدر نے مذکورہ ملزمان پر الزامات ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے ان سے جرمانے کی رقم وصول کرکے متاثرین میں تقسیم کی جائے جبکہ کیس میں ضمانت پر رہا پانچویں ملزم کو بھی فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ گلگت بلتستان کا یہ بڑا مالیاتی سکینڈل جس میں لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دیکر انہیں مجموعی طورپر بیس کروڑ روپے سے محروم کر دیا گیا تھا گیارہ سالوں بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچتا نظر آ رہا ہے۔

2008ء میں گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بگ بورڈ نامی مالیاتی ادارے نے لوگوں کی بڑی تعداد کو جس میں بیشتر سابق فوجی اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین شامل تھے، کو پرکشش مراعات اور بھاری منافع کا لالچ دیکر کروڑوں روپے اکھٹے کیے اور بعدازاں یکے بعد دیگر مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹرز منظر عام سے غائب ہوگئے جس کی بناء پر ادارے میں رقوم جمع کرانے والے افراد کو تشویش لاحق ہو گئی اور مقامی میڈیا میں اس ادارے کے فراڈ سے متعلق خبروں میں تیزی آتی گئی اور یوں سادہ لوح عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیکر رفوچکر ہونے والے ان حریص افراد کا گھیرا تنگ ہوگیا اور ایک طویل قانونی جدوجہد کے بعد گلگت بلتستان کے اس میگا مالیاتی فراڈ کا ڈراپ سین ہوا امید ہے عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب جلد سے جلد متاثرین کو ان کی جمع پونجی پہنچاکر عدل و انصاف کے تقاضے مکمل کریگی۔
خبر کا کوڈ : 300538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش