0
Saturday 14 Sep 2013 00:48

بھارتی وزیر خارجہ سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا ہے، سرتاج عزیز

بھارتی وزیر خارجہ سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ان کی بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات مفید رہی اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے کشیدگی میں کمی لانے کیلئے موجودہ میکنزم استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کنٹرول لائن پر 2003ء کی جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کنٹرول لائن پر ہونے والے واقعات پر پاکستان کے تحفظات اور مایوسی سے بھارتی خارجہ کو آگاہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی اسی ماہ امریکہ میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا طے کرنے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات مفید رہی، کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنا اہم ہے۔ بشکیک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات انتہائی مفید رہی ہے، ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرنا اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں جنگ بندی معاہدے کیلئے موجودہ میکنزم کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے پر اتفاق ہوا، میکنزم کے تحت دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز ہر جمعرات کو بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 اگست کے واقعے پر بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے تحفظات اور مایوسی سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 301556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش