0
Monday 16 Sep 2013 00:35

جنوبی پنجاب، جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب، جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے جنوبی ضلعی اُمراء کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت صوبائی نائب امیر چودھری عزیر لطیف ''دارالسلام'' میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز رائو ظفر اقبال، شیخ عثمان فاروق، ضلعی اُمراء خواجہ عبیدالرحمن ملتان، ہارون الرشید نظامی خانیوال، سردار ثناء اللہ سرانی مظفر گڑھ، رشید احمد خان ڈیرہ غازی خان، سید جاوید حسین شاہ وہاڑی، چودھری ولید ناصر بہاولنگر، سید عابد شاہ رحیم یارخان، ڈاکٹر محمد اشرف بہاولپور، محمد رمضان ندیم لودھراں، ملک الہی بخش لیہ، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، کنور محمد صدیق  قاری عبدالرحیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹس کی روشنی میں حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی گئی۔ سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات سے بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹمنٹ کا اختیار ضلعی قیادت کو دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور کارکنان جماعت کو ہدایت کی گئی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ رابطہ عوام مہم چلائی جائے۔ دیانت دار، با صلاحیت، خوف خدا رکھنے والی خدمت خلق سے سرشار افراد کو بلدیاتی انتخابات میں سامنے لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 302094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش