0
Thursday 8 Jul 2010 16:00

اخوان المسلمین مصر نے ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا

اخوان المسلمین مصر نے ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کی جماعت اخوان المسلمین نے ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں تمام سیاسی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں تیس سال سے لاگو ایمرجنسی کے خاتمے اور صدارتی امیدوار بننے کی شرائط میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سیاسی اصلاحات کی تحریک چلائیں۔ اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ مصر کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات کی حمایت کریں اور سیاسی تنظِمیں اس ضمن میں لوگوں سے دستخط جمع کریں۔
اخوان المسلمین مصر نے ایک مصری نوجوان خالد سعید کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے جرم میں دو پولیس اہلکاروں پر مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ بیانیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پولیس تشدد کے تمام واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ اسی طرح اس بیانیہ میں شبہ جزیرہ سینا کے مکینوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی جاری رہنے پر حکومت کو خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند عشروں میں حکومت اس جزیرے کی ترقی اور پیش رفت میں ناکام ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 30489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش