0
Sunday 29 Sep 2013 12:36

بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کا ریلیف آپریشن جاری ہے اور اب تک 23.5 ٹن سامان زلزلہ متاثرین کو پہنچایا جا چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ماشکے، آواران اور خضدار کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کا ریلیف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلہ میں مزید سامان بھیجنے کی تیاری بھی جاری ہے۔ کراچی سے 4 سی ون 30 طیاروں نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 23.5 ٹن سامان متاثرین تک پہنچا دیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید 40 ٹن امدادی اشیاء ملیر کینٹ کراچی سے آواران اور ماشکے کیلئے روانہ کی جا چکی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں متاثرین کو پکا ہوا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ماشکے، خضدار اور آواران کے زلزلہ متاثرہ علاقوں مین 20 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے 50 ارکان طبی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔ امدادی سامان کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کیلئے بیلہ میں ایڈوانس لاجسٹک بیس بھی قائم کیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 306462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش