0
Thursday 16 Apr 2009 12:09

پاک بھارت کشیدگی سے افغانستان بھی متاثر ہوتا ہے ،کرزئی

پاک بھارت کشیدگی سے افغانستان بھی متاثر ہوتا ہے ،کرزئی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے افغانستان بھی متاثر ہوتا ہے دونوں ملکوں کو بات چیت کے ذریعے دیرینہ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ملا عمر سمیت تمام طالبان کو جو القاعدہ سے الگ ہو جائیں ۔ مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ افغانستان پاکستان اور بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے پاکستان اور افغانستان  کے درمیان تعلقات کسی اور ملک کے مقابلے میں بہت اچھے ہیں دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ آپس کے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں انہوں نے کہا کہ امریکہ یا کسی اور ملک کو افغانستان کے انتخابات سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اس کا فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے۔ صدر حامد کرزئی نے کہا کہ وہ ملا عمر سمیت ان طالبان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں جو القاعدہ سے الگ ہو جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اوباما کی افغان پالیسی پر تحفظات ہیں لیکن اس پر ایمانداری کے ساتھ عمل کیا جائے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام طالبان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں جو القاعدہ یا دہشت گردی کے کسی بھی دوسر ے نیٹ ورک کا حصہ نہیں ہیں۔ حامد کرزئی نے کہا کہ ڈرون حملے ہائی ویلیو ٹارگٹ کے حصول تک تو ٹھیک ہیں لیکن ان حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت قابل قبول نہیں ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 3074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش