0
Thursday 3 Oct 2013 22:05

چوہدری نثار کا وزیراعلٰی سندھ کو ٹیلی فون، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر مشاورت

چوہدری نثار کا وزیراعلٰی سندھ کو ٹیلی فون، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے پولیس اور رینجرز کو کراچی میں گرفتار افراد کی سیاسی وابستگیاں ظاہر کرنے سے روک دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے مشاورت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی کہ گرفتار شدگان کی سیاسی وابستگی ظاہر نہ کی جائے اور تحقیقات میں سامنے آنے والی تفصیلات بھی افشا نہ کی جائیں۔ دوسری طرف وزیر داخلہ نے سکائپ اور وائبر سمیت دیگر اپلیکیشن کی بندش کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے لاعلم ہیں، تاہم حکومت سندھ کی طرف سے کوئی تجویز آئی تو اس پر غور کریں گے کہ آیا اس میں کتنا وزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ان پاپندیوں کے مخالف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 307926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش