0
Wednesday 9 Oct 2013 21:59

کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی مدد سے دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں، جنرل بکرم سنگھ

کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی مدد سے دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں، جنرل بکرم سنگھ
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کی زمینی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہی دراندازوں کو لائن آف کنٹرول کے اس پار دھکیلنے کی ذمہ دار ہے اور اس کے لئے دراندازوں کو تمام تر مدد فراہم کی جارہی ہے، جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ کیرن سیکٹر کے شالہ بٹھو میں کوئی حملہ نہیں کیا گیا تھا بلکہ درانداز چوری چھپے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر تعینات فوج کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ ضرورت کے مطابق کنٹرول لائن کی حفاظت کےلئے کوئی بھی موثر جوابی کارروائی کریں، سنگھ نے کہا کہ دراندازوں اور پاکستان فوج کی کسی بھی طرح کی سازش کا منہ توڈ جواب دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ہندوستان کی ایک معروف نجی ٹی وی چینل ٹائمز نو کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بری فوج کے سربراہ جنرل سنگھ نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی سلامتی کےلئے فوج تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور تیار ہے اور سرحد پار کی کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کےلئے فوج پوری تیاریوں کے ساتھ لیس ہے۔

جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جو درانداز بھارتی علاقے کی طرف دراندازی کی کوشش کرتے ہیں ان کو پاکستان کی فوج کی طرف سے ہی ہر طرح کی مدد فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا ایل او سی کے پار سے گذشتہ کئی ماہ سے جتنی بھی دراندازی کی کوششیں کی گئی ان سب کے پیچھے پاکستان کی فوج کی پشت پناہی تھی، کیرن سیکٹر کے شالہ بٹھو کی حالیہ دراندازی اور پندرہ روزہ فوجی آپریشن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اس کےلئے بھی پاکستان کی فوج کی مدد دراندازوں کو تھی جبکہ کئی بار پاکستانی فوج نے آپریشن میں شامل بھارتی فوجی اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔

جنرل بکرم سنگھ نے اس بات کو واضح کیا کہ کیرن سیکٹر جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج یا دراندازوں نے کوئی حملہ نہیں کیا تھا بلکہ دراندازوں کا ایک بڑا گروپ ایل او سی کے نزدیک ایک کھائی میں تھا اور وہ اس پار آنے کی ہر ممکن کوشش کررہے تھے لیکن ان کی کوشش کو فوجی اہلکاروں نے مکمل طور ناکام بنایا، بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی فوجی کی طرف سے جس طرح باربار سیز فائر بندی کی خلاف ورزی کررہی ہے اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ دراندازوں کو بھارتی علاقے کی طرف بھیجا جائے تاکہ وہ جموں کشمیر میں تشدد کی کاروائیوں کو انجام دیں، اپنے انٹرویو میں فوجی سربراہ نے کہا کہ کیرن سیکٹر میں آپریشن میں شامل فوجی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا اور بہادری کے ساتھ دراندازوں کو منہ توڈ جواب دیا، جنرل سنگھ نے کہا کہ کیرن سیکٹر کے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں پر بھارت کو فخر ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی لائن آف کنٹرول اور ملک کی دوسری سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکار اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی سالمیت کے تحفظ کےلئے اپنے فرض کو نبھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 309760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش