0
Wednesday 14 Jul 2010 17:12

میرے اغوا کا ذمہ دار امریکہ ہے، شہرام امیری

میرے اغوا کا ذمہ دار امریکہ ہے، شہرام امیری
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ 14 ماہ سے لاپتہ ایرانی سائنسدان شہرام امیری نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے انکے اغوا میں امریکی حکومت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا اغوا ایک لمبی کہانی ہے جو میں ایران پہنچ کر فاش کروں گا۔
شہرام امیری نے کہا کہ امریکی ایجنٹوں کے ہاتھوں سے فرار ہونے کے بعد میں نے ایک ویڈیو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے عوام تک پنچائی لیکن اسکے بعد ویرجینیا میں امریکی سیکورٹی حکام نے مجھے دوبارہ گرفتار کر لیا اور مجھے جھوٹے بیانات دینے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے جس مقصد کیلئے مجھے اغوا کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا لہذا بوکھلاہٹ میں مجھے چھوڑ دینے ہی میں اپنی صلاح دیکھی۔
یاد رہے کہ ایرانی محقق اور دانشور شہرام امیری 14 ماہ قبل عمرہ کی نیت سے سعودی عرب گئے تھے جہاں سے انہیں سی آئی اے نے سعودی سیکورٹی ایجنسیز کے تعاون سے اغوا کر کے امریکہ پہنچا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 31041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش