0
Tuesday 15 Oct 2013 21:40

کوئٹہ، ہزارہ ٹاون میں سرچ آپریشن، 23 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ، ہزارہ ٹاون میں سرچ آپریشن، 23 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے ہزارہ ٹاؤن میں دستی بم حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ہزارہ ٹاؤن کے علاقے بلوچ کالونی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ ایس پی صدر سرکل محمود احمد نوتیزئی نے بتایا کہ پولیس نے بم حملے کے بعد ایف سی کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن، مغربی بائی پاس، خروٹ آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

خبر کا کوڈ : 311432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش