0
Tuesday 22 Oct 2013 23:02
ملکی موجودہ صورت حال ضیاء الحق کا کیا دھرا ہے

امریکہ نے پوری دنیا پر حکومت کرنے کیلئے پاکستان کو آگ میں دھکیل رکھا ہے، خورشید شاہ

امریکہ نے پوری دنیا پر حکومت کرنے کیلئے پاکستان کو آگ میں دھکیل رکھا ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی تبدیلیاں ظاہر ہوگئی ہیں۔ پاکستان کو دی گئی 1.6 ارب ڈالر کی امدادی رقم درحقیقت کیری لوگر بل کا حصہ ہے، جو امریکی مطالبات نہ ماننے پر روک دی گئی تھی۔ پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تبدیلیوں کا دعویٰ کرنے والوں کی تبدیلیاں ظاہر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے پہلے ملک میں کوئی آئین نہیں تھا اور نہ ہی عوام کی سوچ کو اہمیت دی گئی تھی۔ ماضی میں عدلیہ نے آمروں کا ساتھ دیا جبکہ ملکی موجودہ صورت حال ضیاء الحق کا کیا دھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پوری دنیا پر حکومت کرنے کے لیے پاکستان کو آگ میں دھکیل رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دی گئی 1.6 ارب ڈالر کی امدادی رقم حقیقت میں کیری لوگر بل کا حصہ ہے جو امریکی مطالبات نہ ماننے پر روک دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 313338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش