0
Wednesday 6 Nov 2013 18:17

وفاقی حکومت نے پھر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے پھر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرحکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سیاسی اورمذہبی قوتوں کو دوبارہ اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اس حوالے سے ایک بار پھر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائیگی، جسکی صدارت وزیراعظم نواز شریف کرینگے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں حالیہ صورتحال، پاک امریکا تعلقات، نیٹو سپلائی اورطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تمام سیاسی اورمذہبی قوتوں کواعتماد میں لینے کے بعد آئندہ کیلیے وفاقی حکومت نئی حکمت عملی مرتب کریگی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے امیرکی ہلاکت کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال، پاک امریکا تعلقات اورطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی شخصیات اوردیگر راہنماوں سے طویل مشاورت کررہے ہیں اور وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے خصوصی اجلاس میں بھی اس حوالے سے تفصیلی غورکیا گیا ہے۔ طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک مرتبہ پھرسیاسی اورمذہبی قوتوں کو موجودہ ملکی صورتحال پردوبارہ اعتماد میں لیگی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ حکومتی سطح پریہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر آل پارٹیز کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ کی معاونت سینیٹراسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگرکریں گے ۔
خبر کا کوڈ : 318249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش