0
Friday 8 Nov 2013 00:30

ریمنڈ ڈیوس کی طرح مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال کرمحفوظ راستہ فراہم کیا جا رہاہے، ڈاکٹر وسیم اختر

ریمنڈ ڈیوس کی طرح مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال کرمحفوظ راستہ فراہم کیا جا رہاہے، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ جنرل(ر) پرویز مشرف کے جرائم سنگین نوعیت کے تھے رہائی ناقابل سمجھ ہے۔ حکومت آئین پاکستان کو دومرتبہ پامال کرنے کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کاروائی کرے۔ آمر کی رہائی سے پاکستان اور بالخصوص دنیامیں غلط پیغام جائے گا۔ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ جنرل مشرف پاکستانیوں کو چند ڈالروں کے عوض امریکہ کے ہاتھوں فروخت کرنے کا اعتراف اپنی کتاب میں بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقدمات کو کمزور کرکے یوں محسوس ہوتا ہے ایک نیا این آر او مرتب کیاگیا ہے۔ اس کے نتائج ملک وقوم کے لئے پریشان کن اور عدلیہ کی آزادی پر سوالیہ نشان پیداکردیں گے۔ ریمنڈڈیوس کی طرح مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک بھاگنے کامحفوظ راستہ فراہم کیاجارہاہے۔ 18 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ قومی مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ اداروں کو کمزور، 12مئی کو کراچی میں طاقت کا مظاہرہ، بلوچستان میں آپریشن اور اس کے نتیجے میں اکبربگٹی کاقتل، اکتوبر1998میں منتخب حکومت کو ہٹانے، 3نومبر کی ایمرجنسی اور عدلیہ پر شب خون مارنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ کو حوالگی جیسے جرائم میں سابق صدر کی ضمانت منظور ہونا تشویشناک اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیر داخلہ قوم کو بتائیں کہ انہوں نے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل6کے حوالے سے کیاکمیٹی بنائی اور اس کی کارکردگی کیا رہی ہے؟۔ جنرل مشرف کی رہائی مقدمات کی کمزور تفتیش کا نتیجہ ہے جس سے عوام کو شدید مایوسی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 318725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش