0
Monday 11 Nov 2013 13:46

فضل اللہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے گا، اسلم بیگ

فضل اللہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے گا، اسلم بیگ
اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکہ کا حکیم اللہ محسود کو قتل کرنا اور ملا فضل اللہ کو تحریک طالبان کا سربراہ بنانا دونوں سازشیں ہیں۔ امریکہ نے حکیم اللہ محسود کے بارے میں لطیف محسود سے معلومات حاصل کیں۔ ایک انٹرویو میں اسلم بیگ نے کہا کہ یہ بات تو ثابت ہو چکی ہے کہ امریکہ نے حکیم اللہ کو ایک سازش کے تحت قتل کیا اور اس کے بارے میں امریکہ نے افغانستان میں گرفتار حکیم اللہ کے قریبی ساتھی لطیف اللہ سے معلومات حاصل کیں اور دوسری بڑی سازش کا آغاز امریکہ اور بھارت کے دوست ملا فضل اللہ کو تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ بنانا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت 2014ء میں امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں اسی لئے ملا فضل اللہ کو استعمال کیا جائیگا جس کو آج بھی افغانستان میں امریکہ اور بھارت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں امریکہ سی آئی اے، بھارتی ’’را‘‘ اور اسرائیلی موساد ملوث ہیں۔ پرویز مشرف کو بھی ریمنڈ ڈیوس کی طرح ملک سے نکالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی نہ کی گئی تو جمہوریت پر ہمیشہ خطرے کی تلوار لٹکتی رہیگی۔
خبر کا کوڈ : 319819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش