0
Sunday 17 Nov 2013 11:56

سانحہ راولپنڈی، خفیہ رپورٹ میں پولیس اور انتظامیہ غفلت کی ذمے دار قرار

تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا
سانحہ راولپنڈی، خفیہ رپورٹ میں پولیس اور انتظامیہ غفلت کی ذمے دار قرار
 اسلام ٹائمز۔ خفیہ ادارے نے سانحہ راولپنڈی کی رپورٹ پنچاب حکومت کو ارسال کردی ہے جس میں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پولیس کے سینئر حکام جائے وقوعہ پر اس وقت پہنچے جب حالات انتہائی خراب ہو چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے امن کمیٹی کے اراکین کو اپنے ساتھ نہیں رکھا اور جب واقعہ پیش آیا تو امن کمیٹی کے اراکین کو تلاش کر کے لایا گیا جس کے باعث وقت کا زیاں ہوا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے ابتدائی رپورٹ میں اپنے انتظامات کو درست قرار دیتے ہوئے سانحے کا سارا ملبہ فریقین پر ڈال دیا ہے۔ یہ رپورٹ تحریری طور پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے تمام انتظامات فول پروف تھے مگر شرپسندوں نے اس کے باوجود ہنگامہ کیا۔

سانحہ راولپنڈی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ سانحہ راولپنڈی کے واقعے کی تحقیقات کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بندیال نے پنجاب حکومت کی درخواست پر کمیشن تشکیل دیا۔



خبر کا کوڈ : 321704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش