0
Friday 22 Nov 2013 09:57

حکمرانوں اب تو بیدار ہو جاﺅ امریکہ آپ کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے، مولانا سمیع الحق

حکمرانوں اب تو بیدار ہو جاﺅ امریکہ آپ کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ امریکہ ہماری قوم کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے۔ حکمرانوں سے اپیل ہے کہ اب بیدار ہوجاﺅ۔ امریکہ آپ کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔ سچ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بدنظمی اور انارکی پیدا نہ ہو۔ قوم سے اپیل ہے کہ پرامن طریقہ سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔ امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں کو نیا سلسلہ تمام سیاسی جماعتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہنگو حملہ کے خلاف تمام طبقات احتجاج کریں اور حکومت کو مجبور کریں کہ وہ امریکہ سے درون حملے بند کروائے۔ ملک میں فرقہ واریت اور سانحہ راولپنڈی کے باعث امریکہ نے ہنگو کو ڈرون حملہ کے لئے منتخب کیا۔ امریکہ ہماری قوم کو لڑانا چاہتا ہے۔ حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اب بیدار ہو جاﺅ۔ اب تو امریکہ آپ کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔ آج ہنگو پر ڈرون حملہ ہوا، کل لاہور، کراچی اور اسلام آباد پر بھی حملہ کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 323453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش