0
Sunday 24 Nov 2013 22:23

نیٹو سپلائی کیخلاف پشاور میں تحریک انصاف کا دھرنا دوسرے روز میں داخل

نیٹو سپلائی کیخلاف پشاور میں تحریک انصاف کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بندش کے خلاف پشاور میں تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا آج دوسرے بھی جاری رہا، جبکہ پشاور کے حیات آباد روڈ پر تحریک انصاف کے کارکن زبردستی ٹرکوں کی تلاشی لیتے رہے، علاوہ ازیں صوبے کے دیگر پانچ شہروں میں بھی دھرنے دیئے گئے۔ پشاور کے حیات آباد روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دھرنا دیا۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان نے پشاور کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، کرک، کوہاٹ، نوشہرہ اور چارسدہ میں بھی نیٹو سپلائی کو روکنے کیلئے احتجاج کیا۔ پشاور کے رنگ روڈ پر ہفتے کو ہونے والے تحریک انصاف کے دھرنے سے اب تک افغانستان کے لیے نیٹو سپلائی بند ہے، عمران خان نے گذشتہ روز احتجاجی جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ ڈرون حملے نہ کرنے کی امریکی یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا۔ نیٹو سپلائی غیر معینہ مدت تک بند رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 324256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش