0
Saturday 30 Nov 2013 19:27

گزشتہ شپ ڈرون حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں میں مہران ائیر بیس اور چی ایچ کیو حملے میں ملوث ملزمان شامل

گزشتہ شپ ڈرون حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں میں مہران ائیر بیس اور چی ایچ کیو حملے میں ملوث ملزمان شامل
اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملے میں مارے جانیوالے تینوں شدت پسند پنجابی طالبان تھے جو پاکستانی فورسز کے خلاف برسر پیکار نہیں تھے بلکہ افغان سرحد پار کرتے اور وہاں غیر ملکی فوجیوں پر حملے کرتے تھے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان میں چشمہ پل نامی گاﺅں میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے اس حملے میں ہلاک ہونے والے تینوں پنجابی طالبان تھے جو اردو بولتے تھے۔ ایک سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ ان شدت پسندوں کا تعلق افغان طالبان سے ہے، مقامی رہائشی محمد ایوب کے مطابق شدت پسند گزشتہ 4 ماہ سے کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے۔

میران شاہ کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال میں 2 شدید زخمیوں کو لایا گیا۔ ادھر غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک کی شناخت اسلم عرف یاسین کے نام سے ہوئی ہے جو جی ایچ کیو پر دہشتگردوں کے حملے میں ملوث اور مطلوب تھ جبکہ دوسرا زخمی کراچی کے مہران بیس پر حملے میں ملوث تھا۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔اسلم عرف قاری یاسین کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ اسلم عرف قاری یاسین المنصور گروپ سے منسلک تھا۔ قاری یاسین ملتان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 326142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش