0
Sunday 1 Dec 2013 21:36

سانحہ راولپنڈی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ امام بارگاہوں اور مساجد کا دورہ

سانحہ راولپنڈی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ امام بارگاہوں اور مساجد کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ راولپنڈی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں جلائی گئی امام بارگاہوں اور مساجد کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود متولیان، عینی شاہدین اور اہل محلہ سے معلومات حاصل کیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے سانحہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے پینل میں شامل ایڈووکیٹ اصغر علی مبارک، سید اجمل زیدی اور آغا سیدین ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمیشن میں رٹ دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کمیشن نے راجہ بازار میں ایک مسجد اور مارکیٹ کا دورہ تو کیا ہے لیکن تکفیریوں کے ہاتھوں جلائی گئی مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ نہیں کیا، چاہیے تو یہ تھا کہ کمیشن اسی روز ہی ان مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کرتا اور حقائق جانتا۔
 درخواست میں کمیشن سے استدعا کی گئی کہ وہ ان متاثرہ مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کرے، تاکہ تحقیقات اصل رخ پر ہوسکیں۔ اس پر کمیشن کے سربراہ جسٹس مامون الرشید نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی، ایس پی سکیورٹی اور علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ متاثرہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود متولیان، عینی شاہدین اور اہل محلہ سے معلومات اکٹھی کیں۔ اس موقع پر پنجاب کیمیکل لیب کے وفد نے بھی متاثرہ امام بارگاہوں اور مساجد کا دورہ کیا اور وہاں سے سمپلز اکٹھے کئے۔
خبر کا کوڈ : 326487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش