0
Thursday 5 Dec 2013 00:52

علامہ دیدار جلبانی کی شہادت کیخلاف سجاول شہر میں ایم ڈبلیو ایم کی کال پر شٹرڈائون ہڑتال اور دھرنا

علامہ دیدار جلبانی کی شہادت کیخلاف سجاول شہر میں ایم ڈبلیو ایم کی کال پر شٹرڈائون ہڑتال اور دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدار جلبانی کی شہادت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم پاکستان ضلع ٹھٹھہ کی اپیل پر سجاول شہر میں جزوی ہڑتال کی گئی، دڑو شہر میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی اور مین روڈ پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹھٹھہ کے سیکرٹری جنرل مختیار دایو، سجاول کے سیکرٹری جنرل فرحت عباس کھوسو اور مظفر لغاری، فیاض شیخ شیعہ علماء کونسل کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید منصور زیدی کی قیادت میں دھرنا دیا گیا، جبکہ چار گھنٹے تک ٹھٹھہ بدین روڈ بند اور ٹریفک کی آمدر رفت معطل رہی۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مختیار دایو اور فیاض شیخ نے کہا کہ علامہ دیدار جلبانی کی شہادت امن کے متوالوں کی وطن کے دفاع کی راہ میں ایک بڑی قربانی ہے، یہ واقعہ طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ہم نے بہت لاشیں اٹھالیں، اب سڑکوں پر نکلیں گے۔ شیعہ سنی ہلاکتوں پر کیوں کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا۔ طالبان کے حامی ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کو کالعدم جماعتوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا اور کراچی میں کون سا آپریشن ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے گرینڈ آپریشن کیا جائے۔ مختیار دایو نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ کراچی میں ایک بار پھر انسانیت سوز واقعے نے سکیورٹی اداروں اور حکومتوں کی قلعی کھول دی ہے۔ اُنہوں نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے علامہ دیدار جلبانی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 327395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش