0
Saturday 7 Dec 2013 00:52

پاکستان عراق سے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ممنون حسین

پاکستان عراق سے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ معاشی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ صدر ممنون حسین سے عراقی اسپیکر اسامہ عبدالعزیز النجفی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دونوں ممالک کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک، عراق تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ بعد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر ممنون حسین سے الگ ملاقات بھی کی اور پارلیمانی امور اور قانون سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 328134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش